اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

کراچی، لاہور اور کوئٹہ سمیت 5 مزید شہروں کیلئے نئے ایف بی آر ریٹ جاری

01 Nov 2024
01 Nov 2024

(لاہور نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کراچی، لاہور اور کوئٹہ سمیت مزید 5 شہروں کیلئے نئے ایف بی آر ریٹ جاری کر دیئے۔

اس سلسلہ میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا جس کے مطابق نئے ایف بی آر پراپرٹی ریٹ کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔ایف بی آر کے مطابق کراچی میں عبداللہ ہارون میں رہائشی پلاٹ کی قیمت 5000 فی مربع فٹ ، کراچی میں ایئر فورس سوسائٹی رہائشی پلاٹ کی قیمت 5000 فی مربع فٹ، ایئر فورس سوسائٹی بلوچ کالونی میں رہائشی پلاٹ کی قیمت 30000 فی مربع فٹ مقرر کی گئی ہے۔

کراچی میں اختر کالونی کے رہائشی پلاٹ کی قیمت 1400 ، الفلاح سوسائٹی کے رہائشی پلاٹ کی قیمت 1400 فی مربع فٹ مقرر کی گئی ہے، کراچی کرامیں علی بستی کے رہائشی پلاٹ کی قیمت 700 فی مربع فٹ مقرر کی گئی ہے۔ایف بی آر کے مطابق کراچی میں عسکری ون، ٹو اور تھری کے رہائشی پلاٹ کی قیمت 1100 ، عسکری فور کے رہائشی پلاٹ کی قیمت 8200 ، عسکری فائیو کے رہائشی پلاٹ کی قیمت 15000 روپے فی مربع فٹ مقرر کی گئی ہے۔

 

کراچی میں ڈی ایچ اے ون سے سیون تک رہائشی پلاٹ کی قیمت 8200 ، ڈی ایچ اے سیون ایکسٹینشن کے رہائشی پلاٹ کی قیمت 5000 اور ڈی ایچ اے ایٹ کے رہائشی پلاٹ کی قیمت 7300 روپے فی مربع فٹ مقرر کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے