اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں کاشتکاروں کیلئے نواز شریف گرین ٹریکٹر سکیم کا آغاز

01 Nov 2024
01 Nov 2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں 12 سال بعد کاشتکاروں کیلئے نواز شریف گرین ٹریکٹر سکیم کا آغاز ہو گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گرین ٹریکٹر پروگرام کی ڈیجیٹل بیلٹنگ کر دی، اوکاڑہ کے محمد یاسین گرین ٹریکٹر حاصل کرنے والے پہلے کاشتکار بن گئے، چکوال کے طالب حسین  گرین ٹریکٹر حاصل کرنے والے دوسرے کاشتکار جبکہ ڈیرہ غازی خان کے غلام اکبر گرین ٹریکٹر حاصل کرنے والے تیسرے کاشتکار بنے۔

مریم نواز شریف نے سکیم کے تحت گرین ٹریکٹر حاصل کرنے والے تمام کاشتکاروں کو مبارکباد دی، انہوں نے کہا سکیم کے تحت 9500 کاشتکاروں کو ہر ٹریکٹر پر 10 لاکھ روپے سبسڈی ملے گی، اوکاڑہ میں 339، چکوال میں 111 اور ڈی جی خان میں بھی 276 کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹر دئیے جائیں گے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب نے سکیم کے تحت دیئے جانے والے 4 اقسام کے گرین ٹریکٹرز کا معائنہ کیا، انہوں نے ٹریکٹر پر سوار ہو کر اس کی خصوصیات کا جائزہ لیا اور ٹریکٹر ڈرائیونگ کو خوشگوار تجربہ قرار دیا، صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے گرین ٹریکٹر سکیم سے متعلق بریفنگ دی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اعلان کرتے ہوئے کہا 25 سے 50 ایکڑ اراضی پر گندم کے کاشتکاروں کو ایک ہزار گرین ٹریکٹرز بالکل مفت بذریعہ قرعہ اندازی دیں گے، پنجاب میں زراعت کو جدید دور میں داخل کرنا چاہتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے