اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

'تم میرے مسکرانے کی وجہ ہو'ثانیہ مرزا کی بیٹے کے ہمراہ سوشل میڈیا پرتصاویر وائرل

31 Oct 2024
31 Oct 2024

(ویب ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے اذہان ملک کے ساتھ خوبصورت تصاویر شیئر کردیں۔

اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کی چھٹی سالگرہ کی تصاویر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔تصاویر کے کیپشن میں ثانیہ نے لکھا کہ’ مجھے یقین نہیں آ رہا کہ تم 6 سال کے ہو گئے ہو‘، اُنہوں نے بیٹے کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے اسے اپنے مسکرانے کی وجہ قرار دے دیا، ثانیہ نے لکھا کہ ’تم میرے مسکرانے کی وجہ ہو‘۔

شیئر کی گئی تصاویر میں اذہان ملک کو اسپیشل فٹبال تھیم کیک کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جس پر دو فٹبالرز کے کریکٹر بنے ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک فٹ بالر کی شرٹ پر اذہان جبکہ دوسرے پر رونالڈو لکھا ہوا ہے جو ہاتھ تھامے ہوئے ہیں۔

ثانیہ مرزا کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین سمیت ٹینس اسٹار کے مداح اور شوبز شخصیات اذہان ملک کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ سال 2010 میں قومی کرکٹر شعیب ملک نے بھارتی ٹینس اسٹار سے شادی کی تھی جن سے ان کا بیٹا اذہان مرزا ملک 2018 میں پیدا ہوا۔تاہم شعیب ملک اور ثانیہ مرزا نے 2023 میں راہیں جدا کرلیں اور شعیب ملک نے رواں سال کے آغاز پر اداکارہ ثناء جاوید سے شادی کرلی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے