اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

' دنیا کسی بھی حال میں جینے نہیں دیتی'مناہل خان نےدلبرداشتہ ہوکر سوشل میڈیا چھوڑ دیا

31 Oct 2024
31 Oct 2024

(ویب ڈیسک) ٹک ٹاکر مناہل ملک نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ دنوں نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے باعث خبروں  کی سرخیوں کا حصہ رہنے والی ٹک ٹاکرمناہل ملک نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کو ہمیشہ کیلئے خیرباد کہہ رہی ہیں۔مناہل ملک نے پیغام میں کہا ہے کہ’میں نے بہت سوچ سمجھ کر یہ فیصلہ لیا ہے آپ لوگوں نے جو سپورٹ اور پیار دیا میں اس کیلئے سب کی شکرگزار ہوں، لیکن یہ دنیا کسی بھی حال میں جینے نہیں دیتی دنیا بہت ظالم ہے، امید ہے کہ اب آپ کو اپنا چہرہ نہیں دکھاؤں گی۔

مناہل نے لکھا کہ میں اپنے مداحوں سے معافی مانگتی ہوں، میں لوگوں کے رویوں سے تنگ آ چکی ہوں اور اندر سے مر چکی ہوں۔مناہل ملک نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے مزید لکھا کہ یہ زندگی بہت مختصر ہے، اپنوں کے ساتھ رہا کریں اور غلطی کرنے والوں کو معاف کردیا کریں۔

مناہل ملک نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ وہ آخری بار مداحوں سے مخاطب ہیں، انہوں نے کبھی اس طرح بات نہیں کی۔ ٹک ٹاکر نے لکھا کہ وہ تھک چکی ہیں اور ان کیلئے جینا مشکل ہوگیا ہے لوگوں کے رویوں نے انہیں اندر سے توڑ دیا ہے اور وہ خود کو بہت بےبس محسوس کر رہی ہیں۔ٹک ٹاکر نے ناقدین  کو تجویز دی کہ وہ نفرت پھیلانا بند کریں، اپنوں کے ساتھ زیادہ وقت گزاریں زندگی بہت مختصر ہے، اس زندگی کا کچھ پتا نہیں کہ کب ختم ہوجائے اور مہلت نہ رہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے