اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر کے سر پر تبادلے کے باڈل منڈلانے لگے

31 Oct 2024
31 Oct 2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر کے تبادلے کا امکان بڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی میں تبدیلیوں کی آندھی چل چکی ہے، گزشتہ روز پی ایس ایل ڈائریکٹر صہیب شیخ اور ہیڈ آف ویمنز کرکٹ تانیہ ملک کے استعفے سامنے آ گئے، ہائی پرفارمنس سینٹر، انٹرنیشنل کرکٹ اور میڈیا ڈپارٹمنٹ میں بھی جلد اہم تبدیلیاں متوقع ہیں،البتہ ان سب کے ساتھ سب سے اہم فیصلہ سی او او سلمان نصیر کا تبادلہ ہے۔

ذرائع کے مطابق انھیں ڈائریکٹر پی ایس ایل کی ذمہ داری سنبھالنے کی پیشکش کر دی گئی ہے، یہ پوسٹ صہیب شیخ کے جانے سے خالی ہو چکی ہے جبکہ سینئر بیوروکریٹ کو سی او او بنانے کی تجویز ہے، اس حوالے سے جلد اعلانات متوقع ہیں۔ یاد رہے کہ سلمان نصیر کو فروری2019  میں ترقی دیتے ہوئے سینئر منیجر لیگل سے سی او او بنا دیا گیا تھا،اس وقت 8 لاکھ 25 ہزار روپے کے اضافے سے ان کی ماہانہ تنخواہ 10 لاکھ روپے سے زائد ہوگئی تھی۔

اس پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں پیش کردہ پی سی بی کی آڈٹ رپورٹ میں بھی اعتراض اٹھاتے ہوئے لکھا گیا تھا کہ پوسٹ کا کوئی اشتہار جاری کیا گیا نہ ہی بورڈ نے تعلیم، تجربے اور عمر کو اہمیت دی، یہ ترقی قوائد کے برخلاف نظر آتی ہے۔

اسی رپورٹ کے مطابق سلمان نصیر 5 ستمبر 2011 کو منیجر لیگل کی حیثیت سے پی سی بی میں کنٹریکٹ پر ملازم ہوئے،ان کی تنخواہ 90 ہزار روپے مقرر ہوئی تھی،اس دوران مختلف پوزیشنز پر ترقیاں ہوتی رہیں اورتنخواہ میں بھی بے تحاشا اضافہ ہوا،آڈٹ رپورٹ میں اس پر بھی اعتراض اٹھایا گیا لیکن پی سی بی نے کوئی ایکشن نہیں لیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے