اپ ڈیٹس
  • 318.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ہواؤں کا رُخ تبدیل، لاہور میں فضائی آلودگی میں کمی ہونے لگی

31 Oct 2024
31 Oct 2024

(لاہور نیوز) ماہرین موسمیات کے مطابق مشرقی ہواؤں کے رُخ بدلنے سے لاہور میں فضائی آلودگی کا انڈیکس تبدیل ہو رہا ہے۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق ہواؤں کی رفتار اور رُخ بدلنے سے لاہور فضائی آلودگی کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گیا، فضائی آلودگی انڈیکس پر 191 کے سکور سے دہلی پہلے، 186 سکور سے بیجنگ دوسرے نمبر پر آ گیا۔

کانگو کا دارالحکومت کنساشا 178 کے سکور سے تیسرے اور 168 سکور سے لاہور چوتھے نمبر پر آ گیا، امریکہ اور چین کے فضائی آلودگی ناپنے کے مختلف معیار بھی انڈیکس پر اثر انداز ہو رہے ہیں، موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی معیار کے مطابق لاہور کا آلودگی انڈیکس 169 اور چین کے معیار کے لحاظ سے 109 سکور ہے۔

پنجاب حکومت نے ہواؤں کی تبدیلی سے قطع نظر سموگ سے بچاؤ، آلودگی میں کمی کے اقدامات سختی سے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اداروں اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ فضائی آلودگی کی روک تھام میں کوئی سستی اور لاپرواہی نہ برتی جائے۔

مریم اورنگزیب نے اپیل کی ہے کہ لاہور کے شہری ایک ٹیم بن کر سموگ کے خلاف جنگ جاری رکھیں، یہ اجتماعی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، صرف حکومت اس مسئلے سے نمٹ نہیں سکتی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے