اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سکھ یاتریوں کیلئے پاکستان آمد پر کوئی ویزہ فیس نہیں ہو گی: وفاقی وزیر داخلہ

31 Oct 2024
31 Oct 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے سکھ یاتریوں کیلئے پاکستان آمد پر کوئی ویزہ فیس نہیں ہو گی، سکھ یاتریوں کو ایئرپورٹ پر آدھے گھنٹے میں ویزہ ملے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا سے آئے سکھ یاتریوں کے 44 رکنی وفد نے ملاقات کی اور سٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں مہمان بنایا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ امریکی سکھ یاتریوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، یو ایس پاسپورٹ رکھنے والے سکھ یاتریوں کیلئے پاکستان میں ویزہ آن آرائیول کی سہولت موجود ہے، ہم نے کسی کو مسئلہ نہیں ہونے دینا، چاہے سال میں 10 بار آئیں۔

انہوں نے کہا کہ سکھ یاتریوں کیلئے پاکستان آمد پر ویزہ کی کوئی فیس نہیں ہو گی، حسن ابدال، ننکانہ صاحب، کرتاپور کے علاوہ بھی کسی جگہ جانا چاہیں تو اوپن کریں گے، کچھ مسئلے اور مسائل ہیں ان کو بھی ختم کیا جائے گا، امریکا، کینیڈا اور یو کے پاسپورٹ رکھنے والی سکھ کمیونٹی آن لائن فارم جمع کرائے اور 30 منٹ میں ویزہ حاصل کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں یہاں سال میں 10 لاکھ سکھ یاتری آئیں، ہم  نے 124ممالک کا ویزہ فری کر دیا ہے، پاسپورٹ ہے آنکھیں بند کریں اور آجائیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ کرکٹ کیلئے جتنی بار آنا ہے آ سکتے ہیں، چیمپئنز ٹرافی، پاکستان اور بھارت کے میچ پر بھی آئیں، ہم سکھ یاتریوں اور بھارت سے آنے والوں کے لئے الگ کوٹہ رکھ رہے ہیں، بھارت سے بھی بہت سارے لوگوں نے آنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے