29 Oct 2024
(لاہور نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں دفعہ 144 نافذ کرنے اور سیاسی اجتماعات پر پابندی لگانے کے خلاف درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کر دی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد ندیم نے ملک نجی اللہ کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اس نوعیت کی درخواست پر جسٹس شاہد کریم سماعت کر رہے ہیں۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ اس درخواست کو بھی فاضل جج کی عدالت میں ارسال کر دیا جائے، جس پر عدالت نے درخواست گزار وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو واپس بھجوا دی تاکہ اسے سماعت کیلئے مذکورہ جج کے واپس بھجوایا جا سکے۔