اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے دلوں میں قربت بڑھ رہی ہے: مریم نواز

29 Oct 2024
29 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے دلوں میں قربت بڑھ رہی ہے۔

ترکیہ کے قومی دن پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ ترکیہ کے عوام کو قومی دن پر مبارکباد پیش کرتی ہوں، ترکیہ کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے صدق دل سے دعا گو ہوں، ترکیہ کے قومی دن پر ترک عوام کی خوشیوں میں شریک ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے مابین دوستی کی بنیاد اخوت اور بھائی چارہ ہے، پاک ترک تعلقات محض دو ممالک نہیں دو عظیم قوموں کا انمول رشتہ بھی ہے، رجب طیب اردگان کی قیادت میں ترکیہ نے ترقی کے کئی سنگ میل عبور کیے ہیں۔

انہوں نے پیغام میں مزید کہا کہ ثقافتی، تجارتی اور سیاحتی روابط سے دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں قربت بڑھ رہی ہے، دعا گو ہوں کہ پاکستان اور ترکیہ کا رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے