اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ تنظیموں میں جھگڑا، چیف سکیورٹی آفیسر معطل

29 Oct 2024
29 Oct 2024

(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی میں دو طلبہ تنظیموں میں لڑائی جھگڑے کے معاملے پر چیف سکیورٹی آفیسر کرنل (ر) عبید کو معطل کر دیا گیا۔

پنجاب یونیورسٹی میں آئے روز طلبہ تنظیموں کے درمیان لڑائی جھگڑوں کی روایت ختم نہ ہو سکی، ایک بار پھر 22 اکتوبر کو ہونے والی لڑائی کے تعاقب میں گزشتہ روز دو طلبہ تنظیموں میں لاء کالج کے اندر لڑائی کا آغاز ہو گیا، ایک طلبہ تنظیم کا پروگرام جاری تھا کہ دوسری طلبہ تنظیم نے ہلا بول دیا۔

ایک طلبہ تنظیم لڑتے ہوئے لاء کالج سے قریبی ہیلے کالج کی بلڈنگ میں گھس گئی جس کا تعاقب کرتے ہوئے دوسری طلبہ تنظیم پیچھے جا پہنچی، ہیلے کالج کے نذیر بلاک میں موجود طلبہ تنظیم نے تمام واش رومز کے بیسن کو توڑ کر پتھر بنائے اور دوسری تنظیم پر پتھراؤ کیا جس سے ناصرف ہیلے کالج کے مدٹرم امتحانات ملتوی ہو گئے بلکہ کالج کا لاکھوں روپے کا نقصان بھی ہوا ہے۔

طلبہ تنظیم کے پروگرام کے دوران پولیس بھی موجود تھی مگر اس کے باوجود تنظیموں کی لڑائی روکنے میں پولیس ناکام رہی، بعدازاں پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور طلبہ تنظیموں کو منتشر کرنے میں کامیاب ہو گئی، طلبہ تنظیموں کے درمیان لاء کالج سے شروع ہونے والی لڑائی ہیلے کالج میں جا کر اختتام پذیر ہوئی۔

بعدازاں رات گئے تک وائس چانسلر آفس میں ذمہ داران طلبہ کے تعین اور ان کے خلاف کارروائی کے لئے اجلاس جاری رہا، لڑائی کے بعد انکوائری کمیٹی رپورٹ میں چیف سکیورٹی آفیسر کی کارکردگی پر شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔

پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے ایکشن لیتے ہوئے چیف سکیورٹی آفیسر کرنل (ر) عبید کو معطل کرکے کرنل (ر) عمر خالد کو ایڈیشنل چارج سونپ دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے