28 Oct 2024
(لاہورنیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ کپتانی کے لیے محمد رضوان سے بہترین انتخاب اور کوئی نہیں ہوسکتا۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ محمد رضوان نڈر،مثبت سوچ،عمدہ حکمت عملی بنانے اور توانائی سے بھر پور ہے، خوشی ہے کہ بورڈ نے محمد رضوان کو اہم ذمہ داری سونپی ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے پورا اعتماد ہے کہ محمد رضوان وائٹ بال ٹیم کو آگے بڑھائیں گے، محمد رضوان لوگوں کی توقعات پر پورا اتریں گے۔
سابق کپتان نے کہا کہ فخر زمان باصلاحیت اور میچ ونر کھلاڑی ہیں،فخر زمان کی صلاحیتوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے ، فخر زمان نے ہمیشہ پاکستان کو میچز اور سیریز میں فتوحات سے ہمکنار کروایا ہے۔