اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے 2 نام سامنے آ گئے

28 Oct 2024
28 Oct 2024

(لاہور نیوز) گیری کرسٹن کے مستعفی ہونے کے بعد پاکستان وائٹ بال ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے لیے 2 نام سامنے آ گئے ہیں۔

پاکستان کی ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد اب عاقب جاوید یا جیسن گلیسپی کو وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا ہیڈکوچ بنائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن کے استعفے کے بعد نئے کوچ پر مشاورت کی گئی ہے اور سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کے ساتھ معاملات آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آج بریک تھرو متوقع ہے اور حتمی فیصلہ عاقب جاوید کو کرنا ہے،عاقب جاوید دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے ہیڈ کوچ کے مضبوط امیدوار ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پہلے ہی گیری کرسٹن کے رویے کو دیکھتے ہوئے نئے کوچ کا ٹاسک دے دیا تھا۔

کچھ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آسٹریلیا سیریز میں عبوری ہیڈ کوچ کے لیے جیسن گلیسپی پہلی چوائس ہیں، گلیسپی کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 میچز کی اضافی ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے۔ذرائع پی سی بی کے مطابق شارٹ لسٹ میں لوکل کوچز بھی شامل ہیں جبکہ پی سی بی کی مینٹورز پر بھی نظریں ہیں، لوکل کوچز سے معاملات حل ہو گئے تو ان میں سے بھی ہیڈ کوچ لگایا جاسکتا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے