28 Oct 2024
(ویب ڈیسک) آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے اپنے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
پاکستان ٹیم دورہ آسٹریلیا میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 میچز 14 ،16 اور 18 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
آسٹریلوی ٹیم کے ٹی 20 سکواڈ میں گلین میکسویل، مارکس سٹوئنس، ایڈم زمپا، میتھیو شارٹ، شین ایبٹ، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، زوئیر بارلیٹ، کوپر کنولی، جوش انگلس، جیک فریزر مکگرک،ایرون ہارڈی اور سپینسر جانسن شامل ہیں۔