اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرفہرست، سکولوں کے اوقات کار تبدیل

28 Oct 2024
28 Oct 2024

(لاہور نیوز) بھارت سے آنے والی آلودہ ہوائیں لاہور کے لئے زہر بن گئیں، سموگ کی مجموعی شرح 500 سے تجاوز کر گئی۔

فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا بھر میں پہلے نمبر پر آ گیا، سموگ کے باعث آج سے لاہور میں سکولوں کے اوقات تبدیل کر دیئے گئے۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن کے مطابق لاہور میں سرکاری و نجی سکولوں میں تدریسی عمل صبح 8 بج کر 45 منٹ پر شروع ہو گا، اوقات کار کا اطلاق آج (28 اکتوبر 2024) سے 31 جنوری 2025 تک ہو گا، بچوں کی اسمبلی کلاس روم میں ہو گی اور ہر قسم کی آؤٹ ڈور سرگرمیاں معطل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ ماحولیات پنجاب نے سموگ کے باعث سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی ایڈوائس دی تھی۔

لاہور میں 31 جنوری 2025ء تک ہر قسم کی آتشبازی پر بھی سخت پابندی ہو گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عوام سموگ سے بچنے کیلئے ماسک اور دیگر حفاظتی تدابیر اختیار کریں، گھروں کی کھڑکیاں، دروازے بند رکھیں اور زیادہ دیر کھلی جگہوں پر نہ رہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے