27 Oct 2024
(ویب ڈیسک)پاک بھارت مکسڈ مارشل آرٹس ٹاکرا ملتوی کردیا گیا، ایونٹ کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس کے صدر بابر راجہ کے مطابق بھارتی فائٹرز کے پاس صرف لاہور کے ویزے ہیں۔ ٹاکرے کے لئے ویونیو شیخوپورہ کی حدود میں ہے۔بھارتی فائٹرز کے پاس شیخوپورہ کے ویزے نہیں ہیں، کمشنر لاہور سے بھارتی فائٹرز کو شیخوپورہ لے جانے کے لئے خصوصی اجازت لینے کےلئے کوشاں ہیں۔بھارتی فائٹرز کو شیخوپورہ لے جانے کی اجازت ملنے پر ایونٹ سوموار کو ہوگا، اجازت نہ ملنے پر مقابلے لاہور منتقل ہونے پر منگل کو ہونگے۔