اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 390000 دس گرام : 334400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357497 دس گرام : 306531
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4541 دس گرام : 3897
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

22 واں جےکیٹ امتحان،4971 امیدواروں میں غیرملکی بھی شامل ہوئے

27 Oct 2024
27 Oct 2024

(لاہور نیوز) کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کے زیرانتظام 22ویں جےکیٹ امتحان کا انعقاد، امتحان صوبہ بھر کے تمام طبی اداروں میں پوسٹ گریجویٹ کورسز میں داخلوں کیلئے منعقد کیا گیا۔

وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز  نے ہالز کا تفصیلی دورہ کیا اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا، کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد ہارون حامد، رجسٹرار کے ای ایم یو پروفیسر محمد عمران اور دیگر ہمراہ تھے۔

امتحان لاہور اور ملتان سینٹر میں امیدواران کی تعداد و سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے بیک وقت منعقد کیا گیا، پروفیسرمحمودایاز کا کہنا تھا کہ پنجاب یونیورسٹی کے 11ہالز، نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے 7 ہالزمیں منعقدکیا گیا۔

مجموعی طور پر 4971 امیدوار رجسٹر ہوئے جبکہ 128 غیر ملکی امیدوار بھی شامل تھے، پروفیسر ہارون حامد نے بتایا کہ معذور اور بیمار امیدواران کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔

 

 

 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے