اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایمرجنگ ایشیا کپ ٹی 20: افغانستان، بھارت کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

25 Oct 2024
25 Oct 2024

(ویب ڈیسک) ایمرجنگ ایشیا کپ ٹی 20 کے دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان نے بھارت کو 20 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

مسقط میں کھیلے گئے ایمرجنگ ایشیا کپ ٹی 20 کے دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان کی جانب سے دیے گئے 207 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بناسکی اور یوں افغانستان 20 رنز سے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں پہنچ گیا۔

رمن دیپ سنگھ کی نصف سنچری بھی بھارت کو شکست سے نہ بچاسکی، ایوش بدونی 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، نشانت سندھو 23 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، کپتان تلک ورما 16 رنز بنا کر عبدالرحمان کو وکٹ دے بیٹھے، ابھیشیک شرما 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

افغانستان کی جانب سے غضنفر نے دو وکٹیں حاصل کیں، عبدالرحمان اور شرف الدین اشرف ایک، ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

اس سے قبل افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے تھے، اوپنرز زبید اکبری اور صادق اللہ نے بالترتیب 64 اور 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی جبکہ کریم جنت 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان درویش رسول بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

دوسری جانب بھارت کی جانب سے راسک سلام  نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ عاقب خان ایک وکٹ حاصل کی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے