25 Oct 2024
(ویب ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن میں بینکوں کو 4255 ارب روپے فراہم کر دیئے۔
مرکزی بینک کے مطابق روایتی بینکوں کو 4232 ارب روپے 7 دن کے لئے فراہم کئے، روایتی بینکوں کو فنڈ کی فراہمی 17.56 فیصد شرح سود پر کی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسلامی بینکوں کو 23 ارب روپے 7 دن کے لئے فراہم کئے گئے ہیں، اسلامی بینکوں کو 17.60فیصد شرح منافع پر فنڈ کی فراہمی کی گئی ہے۔
مرکزی بینک کا مزید کہنا ہے کہ بینکوں نے 28 دن کی فنڈنگ کے لئے کوئی پیشکش ارسال نہیں کی۔