23 Oct 2024
(لاہورنیوز) ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا کپ میں سیمی فائنل مرحملے کیلئے ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔
عمان کے شہر الامارات میں ہونیوالے ایمرجنگ ٹی 20 ایشیا کپ سیمی فائنل مرحلے کے گروپ اے میں سری لنکا اور افغانستان کی ٹیموں نے فائنل فور میں جگہ بنائی جبکہ گروپ بی میں پاکستان شاہینز اور بھارت اے نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔پاکستان شاہینز کا سیمی فائنل میں مقابلہ سری لنکا اے سے ہوگا جبکہ بھارت اے کا مقابلہ افغانستان اے سے ہوگا، ایونٹ کے دونوں سیمی فائنل 25اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔