اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی کی ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کے فروغ کیلئے بڑی تجاویز

23 Oct 2024
23 Oct 2024

(لاہور نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ کے فروغ کے لیے بڑی تجاویز پیش کردیں۔

دبئی میں آئی سی سی بورڈ میٹنگز میں آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے نئی سفارشات کیں جس کے مطابق ڈبلیو ٹی سی کے اگلے سائیکل میں ٹیسٹ سیریز 2 کی بجائے 3 میچز پر مشتمل ہونی چاہیے۔آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ سمیت کچھ ممالک صرف 2 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلتے ہیں،آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت زیادہ میچز کی سیریز کھیلتے ہیں، اس طرح ٹیسٹ کرکٹ کے فروغ میں مدد نہیں ملتی جبکہ پوائنٹس کی تقسیم بھی غیرمنصفانہ ہوجاتی ہے۔

کمیٹی نے مؤقف اختیار کیا کہ اگلے سائیکل میں میزبان ممالک کو شیڈول بناتے وقت زیادہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز رکھنے چاہئیں، بھارت میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ کے ٹکٹ عام ٹیسٹ کی نسبت زیادہ فروخت ہوئے۔اس کے علاوہ آئی سی سی کرکٹ کمیٹی نے ون ڈے کرکٹ کے پہلے 25 اوورز میں 2 گیندیں استعمال کرنے کی سفارش کی ہے۔

کمیٹی نے کہا کہ ون ڈے میچ میں 25 اوور ز کے بعد ایک ہی گیند استعمال کی جائے، بیٹرز اور باؤلرز میں توازن برقراررکھنے کے لیے ایک یہ سفارش دی گئی، اب آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کی سفارشات کپتانوں کو بھیجی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے