19 Oct 2024
(لاہور نیوز) دوسرے ٹیسٹ میچ میں بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے ساجد خان نے کہا کہ مجھے جب موقع ملتا ہے میں پرفارم کرنے کی کوشش کرتا ہوں، موقع ملنا نہ ملنا قسمت کی بات ہوتی ہے، ہمیشہ اپنی کارکردگی پر فوکس رکھتا ہوں۔
ساجد خان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف جیت پر پوری ٹیم بے حد خوش ہے، انگلینڈ کو سیریز ہرانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
راولپنڈی وکٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پنڈی میں ٹرن وکٹ ہوگی یا نہیں یہ مجھے نہیں معلوم یہ گراؤنڈ مین کا کام ہے۔
انہوں نے عامر جمال کی فٹنس سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ عامر جمال فٹ ہیں، وکٹ لینے پر منفرد سلیبریشن سٹائل سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا سٹائل نیچرل ہے سکول کالج کے ٹائم سے یہی سٹائل ہے۔