اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انگلینڈ کیخلاف فتح بہت ضروری تھی، راولپنڈی میں بھی بہتر پرفارم کرینگے: شان مسعود

18 Oct 2024
18 Oct 2024

(لاہور نیوز) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ آج کی فتح بہت ضروری تھی ، راولپنڈی میں بھی ایسے ہی پرفارم کریں گے۔

انگلینڈ کیخلاف فتح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ پہلی جیت پر جذبات کچھ الگ ہوتے ہیں، ہم بہت مشکل وقت سے گزرے ہیں، گزشتہ 3 سال اور کچھ ماہ سے ہم اس جیت کے لئے بے تاب تھے، ہم  نے اس ٹیسٹ میں 20 وکٹیں حاصل کیں، ہم اس ٹیسٹ میں نئی حکمت عملی سے میدان میں اترے۔

انہوں نے کہا کہ نعمان علی اور ساجد خان  نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کیا، پوری ٹیم  نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور جیت میں کردار ادا کیا، کامران غلام کو ورلڈ نمبر ون بیٹر کی جگہ کھیلانے کا فیصلہ آسان نہیں تھا، کامران غلام  نے پہلی اننگز میں شاندار سنچری سکور کی۔

ان کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کے بعد انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے ٹیم میں تبدیلی کا پلان تھا، ہر کھلاڑی نے اپنے اپنے شعبے میں کردار ادا کیا ہے، آج کی جیت بہت ضروری تھی، جو بھی کرکٹ کو فالو کرتا اس کو اس جیت کی تلاش تھی، جب سے میں بطور کپتان آیا رسک لینے سے کبھی نہیں گھبرایا۔

قومی کپتان نے کہا کہ جو چیزیں خراب ہیں وہ دن رات میں ٹھیک نہیں ہو سکتیں، ہمیں جیت کے لئے 20 وکٹیں درکار تھیں اور آگے بھی یہی فارمولا ہو گا، تنقید کو درست انداز میں لیتا ہوں، اس سے بہت کچھ سیکھتا ہوں، ہمیں پچھلی 2 سیریز ہارنے کا بہت دکھ ہے، کئی میچز میں ہم بہت قریب جا کر ہارے۔

شان مسعود کا کہنا تھا کہ اس سے بڑی بات نہیں ہو سکتی کہ آپ اپنے ملک کیلئے کھیل رہے ہوں، نئی سلیکشن کمیٹی آئی تو سب ساتھ بیٹھے تھے، ہم  نے دیکھا کہ ٹیسٹ میں 20 آؤٹ کس طرح کئے جا سکتے ہیں، کریڈٹ نعمان علی اور ساجد خان کو دینا ہو گا، ہمیں رسک لینے پڑیں گے یہ ٹیسٹ میچ کا اصول ہے، 3 سال اور 11 ماہ بعد پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کو یہ جیت ملی جس پر بہت خوشی ہے۔

بیٹنگ کیلئے وکٹ آسان نہیں تھی، پاکستان سپنرز  نے اچھا کھیل پیش کیا: بین سٹوکس

انگلش ٹیم کے کپتان بین سٹوکس نے کہا کہ پاکستان کے سپنرز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، ہم  نے کچھ اہم کیچز بھی ڈراپ کئے، برائیڈن کارس اور میتھیو پوٹس نے اچھی باؤلنگ کی، وکٹ بیٹنگ کیلئے آسان نہیں تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے