15 Oct 2024
(ویب ڈیسک) سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ٹیم پاکستان اپنے گھر میں وننگ فارمولے کی تلاش میں ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں محمد حفیظ نے کہا کہ پچھلے ٹیسٹ کے لیے استعمال ہونے والی پچ پر ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔
سابق کپتان نے مینجمنٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 4 سپنرز کو کھلا کر مینجمنٹ امید کر رہی ہے کہ پچ ٹرننگ ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم پاکستان اپنے گھر میں وننگ فارمولے کی تلاش میں ہے، امید ہے کہ یہ پلان پاکستان کے حق میں جائے گا۔