15 Oct 2024
(لاہور نیوز) قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے۔
بیسمنٹ مکمل اور فلورز کا کام شروع ہوگیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے تفصیلی دورے کے موقع پر تعمیراتی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے انکلوژرز کے تعمیراتی کاموں کا مشاہدہ کیا اور تعمیراتی معیار کا معائنہ کیا، انہوں نے اپ گریڈیشن پروجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو کام کے حوالے سے ہدایات دیں۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ پراجیکٹ کو ہر قیمت پر ڈیڈلائن تک مکمل کرنا ہے، اس کیلئے پوری ٹیم کو دن رات کام کرنا ہو گا۔
اس موقع پر پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ، انفراسٹرکچر کے حکام، ایف ڈبلیو او اور نیسپاک کے عہدیداران بھی موقع پر موجود تھے۔