15 Oct 2024
(لاہور نیوز) ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر تک بڑھا دی۔
ایف بی آر کے مطابق توسیع تاجر تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی درخواست پر کی گئی، توسیع بینکوں کی چھٹیوں کے پیش نظر کی گئی۔
ایف بی آر نے مزید بتایا کہ تاریخ میں توسیع انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 214 اے کے تحت کی گئی۔