اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حکیم شہزاد لوہا پاڑکا کومل عزیز کے لیے پرپوزل، سوشل میڈیا صارفین برس پڑے

14 Oct 2024
14 Oct 2024

(لاہور نیوز)مرحوم عامر لیاقت کی بیوہ دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے اداکارہ کومل عزیز کو شادی کیلئے پرپوز کردیا۔

حال ہی میں اداکارہ کومل عزیز نےاپنی شادی کی منصوبہ بندی کا انکشاف کرتے ہوئے اپنے ہونے والے ہمسفر کی خوبیاں بیان کیں، کومل کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسے شخص سے شادی کریں گی جو انکے لیے ہر طرح کا خطرہ مول لے سکے۔

اداکارہ کے اس بیان کے حوالے سے حکیم شہزاد لوہا پاڑ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے کومل عزیز کو شادی کا پرپوزل دیتے ہوئے کہا کہ کومل اگر خطرہ مول لینے والے شخص سے شادی کریں گی تو یہ نوکر حاضر ہے، کومل تم جو کہوگی میں کروں گا۔

حکیم شہزاد نے اداکارہ کی تصویر پر بوسہ دیتے ہوئے کہا کہ کتنی خوبصورت ہے، لگے ہاتھوں کومل عزیز کو آئی لو یو بھی کہہ دیا اور ساتھ ہی کہا کہ کومل آپ کے جواب کا انتظار کروں گا۔انہوں نے کہا کہ میری چار بیویاں ہیں جن میں سے ایک چلی گئی ہے،تمام بیویوں میں سے دانیہ سب سے خوبصورت ہے لیکن کومل کیلئے میں جگہ بنا لوں گا، کومل کو کہو کہ مجھ سے رابطہ کرلے۔

حکیم شہزاد کی وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف اور صرف توجہ حاصل کرنے کیلئے پاکستانی اداکاراؤں کو نشانہ بناتے ہیں انکے خلاف سخت سے سخت کارروائی ہونی چاہئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے