(لاہور نیوز) انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک کھلاڑی کا ڈیبیو ہوگا جبکہ تین سپنرز شامل کیے گئے ہیں، دوسرے ٹیسٹ کے لیے اعلان کردہ ٹیم میں نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔اس کے علاوہ عامر جمال، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، شان مسعود، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں، ٹیم میں کامران غلام کو بھی شامل کیا گیا ہے جو انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ کھیلیں گے۔
قومی ٹیم میں سے بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ انگلینڈ کے سکواڈ میں زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین سٹوکس، جیمی سمتھ، برائیڈن کارس، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 15 اکتوبر سے ملتان میں شروع ہو گا، پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی۔