اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

چین پاکستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: چینی وزیر اعظم

14 Oct 2024
14 Oct 2024

(لاہور نیوز) چینی وزیر اعظم لی چیانگ نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی ترقی کے لیے کردار ادا کرتا رہے گا۔

اسلام آباد میں پاکستان اور چین کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور چینی وزیراعظم لی چیانگ نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں دونوں ملکوں کے درمیان سمارٹ کلاس رومز کے حوالے سے دستاویز کا تبادلہ کیا گیا، تقریب میں سی پیک کےتحت گوادر پر 7 ویں جوائنٹ ورکنگ گروپ کے اجلاس کے نکات کی دستاویز کا تبادلہ کیا گیا، تقریب میں پاکستان اور چین کے درمیان انسانی وسائل کی ترقی سے متعلق دستاویز کا بھی تبادلہ ہوا۔

دونوں ملکوں کے درمیان اطلاعات اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت طے ہوئی، پاکستان اور چین کے درمیان آبی وسائل کے شعبے میں بھی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے، دونوں ملکوں کے درمیان سلامتی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی دستاویز کا بھی تبادلہ کیا گیا۔

تقریب کے دوران پاکستان اورچین کے وزرائے اعظم  نے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح کر دیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چینی وزیر اعظم لی کیانگ کا کہنا تھا کہ منصوبے کی تکمیل کے لیے پاکستان اور چین کی افرادی قوت کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تکمیل اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر علاقائی ترقی کا محور ہونے کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کی مضبوط دوستی کا بھی عکاس ہے، پاکستان کی ترقی کے لیےچین اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، پاکستان کے عوام کی خوشحالی ہمارے دل کے بہت قریب ہے، دونوں ملکوں کی تذویراتی شراکت داری وقت کےساتھ گہری ہو رہی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین  نے صنعت، زراعت، تجارت کے شعبے میں متعدد مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ کیا ہے، دو طرفہ معاہدے دونوں دوست ملکوں کے درمیان نئے باب کا اضافہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کے لیےچین کے پختہ عزم کے معترف ہیں، معاشی ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں چین  نے نمایاں کردار ادا کیا، گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ دونوں ملکوں کی مضبوط دوستی کا مظہر ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گوادر ایئرپورٹ سی پیک کے گلدستے میں ایک اور پھول کا اضافہ ہے، منصوبے کی تکمیل کے لیے دونوں ملکوں کے انجنیئرز اور ورکرز کی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے