اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

خلیل الرحمٰن ہنی ٹریپ کیس: شریک ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

14 Oct 2024
14 Oct 2024

(لاہور نیوز) ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس کے شریک ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی گئی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج عرفان حیدر  نے کیس کی سماعت کی، جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر حسن شاہ سمیت دیگر شریک ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔

تفتیشی افسر  نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان کے خلاف مقدمے کا چالان تیاری کے مراحل میں ہے جلد عدالت میں جمع کروایا جائے گا مہلت دی جائے۔

عدالت نے مرکزی ملزمہ آمنہ عروج کے 11 شریک ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی اور ملزمان کو 28 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

شریک ملزمان میں حسن شاہ، تنویر احمد، قیصر عباس، رشید احمد، فلک شیر، میاں خان، یاسر علی، جاوید اقبال، ذیشان قیوم اور معمون حیدر شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے