14 Oct 2024
(ویب ڈیسک) انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے۔
اس سے قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے 30 ستمبر تک کا وقت دیا تھا جس کے بعد تاریخ میں مزید توسیع کرتے ہوئے 14 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔
بڑھائی گئی مدت بھی آج ختم ہو رہی ہے، ٹیکس گوشوارے آج رات 12 بجے تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں اضافہ مختلف تجارتی تنظیموں، ٹیکس بار ایسوسی ایشنز اور عام لوگوں کی طرف سے کی گئی درخواستوں کی بنیاد پر کیا تھا۔