13 Oct 2024
(لاہورنیوز) بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملنے کی باضابطہ درخواست وزارت داخلہ کو موصول ہوگئی۔
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بیرسٹر گوہر اور سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملنے کی درخواست کی۔درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ آخری بار ہمارے وکلا کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات 3اکتوبر کو ہوئی، بانی پی ٹی آئی سے فوری ملاقات کرنے کی اجازت دی جائے۔
واضح رہےکہ عمران خان کی بہن نورین خان نیازی نے بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا ، جس پر عدالت نے عمران خان سے ہمشیرہ نورین نیازی سے ملاقات کروانے کا حکم دیا تھا۔