اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی اوپننگ جوڑی کی مسلسل ناکامی، امام الحق کی ٹیم میں واپسی متوقع

12 Oct 2024
12 Oct 2024

(ویب ڈیسک) انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں ہوم گراؤنڈ پر بدترین شکست کے بعد دوسرے ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ قومی ٹیم کی اوپننگ جوڑی عبداللہ شفیق اور صائم ایوب کی مسلسل ناکامی کے پیش نظر امام الحق کی پلیئنگ الیون میں واپسی پر غور کیا جارہا ہے جبکہ انکے علاوہ کامران غلام، میر حمزہ، نعمان علی اور نوجوان اوپنر محمد حریرہ کو بھی لائن اَپ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ انگلینڈ کے خلاف جاری تین میچوں کی سیریز کے بعد شان مسعود کو کپتانی سے ہٹا دیا جائے گا جبکہ انکی جگہ محمد رضوان، سعود شکیل اور آغا سلمان کے نام قیادت کیلئے زیر غور ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال بابراعظم کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے بعد شان مسعود نے دورہ آسٹریلیا میں قومی ٹیم کی قیادت سنبھالی تھی تاہم وہ اب تک پاکستان کو ایک بھی ٹیسٹ میچ میں فتح نہیں دلا سکے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے