شہرکی خبریں
آئینی ترامیم پر پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کیلئے اسحاق ڈار کل کراچی جائیں گے
12 Oct 2024
12 Oct 2024
(لاہور نیوز) آئینی ترامیم پر پارلیمانی جماعتوں سے مشاورت کیلئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل کراچی کا دورہ کریں گے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار وفاقی حکومت کے نمائندوں، ایم کیو ایم قیادت سے بہادر آباد میں ملاقات کریں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومتی وفد آئینی ترامیم کے مجوزہ ڈرافٹ پر ایم کیو ایم کو اعتماد میں لے گا، حکومتی وفد میں ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اور اعظم نذیر تارڑ بھی شامل ہوں گے۔