12 Oct 2024
(لاہور نیوز) آئینی ترامیم پر مشاورت کے لئے چیئرمین خورشید شاہ کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا۔
اجلاس میں پیپلزپارٹی کے آئینی مسودے اور حکومت کی آئینی ترامیم سے متعلق بار کونسل کی تجاویز بھی زیرغور لائی جائیں گی۔
پارلیمانی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی جانب سے اپنا آئینی ترمیمی مسودہ بھی پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خصوصی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہو گیا تھا جس میں سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار رہا، حکومت نے اپنا مسودہ پیش کر دیا تھا۔