اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

صدر مملکت آصف زرداری کی ترکمانستان کی قیادت سے ون آن ون ملاقاتیں

11 Oct 2024
11 Oct 2024

(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری کی ترکمانستان کے شہر اشک آباد میں دورے کے دوران ترکمانستان کی قیادت سے ون آن ون ملاقاتیں۔

صدر مملکت کی ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف اور ترکمانستان کے قومی رہنما اور ترکمانستان کی پیپلز کونسل کے چیئرمین گربنگولی بردی محمدوف سے ملاقات ہوئی، ملاقاتوں کے دوران رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان اور ترکمانستان کے رہنماؤں نے تمام شعبوں بالخصوص تجارت اور دو طرفہ رابطہ مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا، صدر مملکت نے ترکمانستان کے قومی رہنما اور ترکمانستان کے صدر کو جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان مضبوط اور دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات تاریخ اور خطے میں امن اور خوشحالی کے مشترکہ وژن پر مبنی ہیں۔

آصف علی زرداری بین الاقوامی فورم "وقت اور تہذیبوں کا باہمی تعلق - امن اور ترقی کی بنیاد" میں شرکت کیلئے ترکمانستان کے دورے پر تھے، فورم 11 اکتوبر کو مخدوم گلی فراغی کی پیدائش کی 300 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کیا گیا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے