11 Oct 2024
(لاہور نیوز) مسٹری لیگ سپنر ابرار احمد بیماری کی وجہ سے تاحال ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ذرائع کے مطابق ابرار احمد گزشتہ روز بخار میں مبتلا ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان ٹیم کو دستیاب نہیں تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابرار احمد کو گزشتہ روز ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، اب ان کے مزید ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں، قومی کرکٹر کے اس سے پہلے کرائے جانے والے ٹیسٹ کلیئر آئے تھے۔
واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ابرار احمد نے 35 اوورز کرائے اور 174 رنز دیئے تھے، ابرار احمد 35 اوورز میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے تھے۔