11 Oct 2024
(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر ترکمانستان کے شہر اشک آباد پہنچ گئے۔
ترکمانستان کے وزرا کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین نے صدر مملکت آصف زرداری کا استقبال کیا، ترکمانستان پہنچنے پر صدرمملکت کو پھول پیش کئے گئے۔
صدرمملکت ترکمانستان کے قومی شاعر مخدوم گلی فراغی کی 30 ویں سالگرہ کی مناسبت سے عالمی فورم سے خطاب کریں گے۔
آصف علی زرداری عالمی فورم میں شرکت کر کے اتحاد اور فروغ امن پر بات کریں گے، فورم میں شرکت کے دوران صدر پاکستان کی ترکمانستان کی اعلیٰ قیادت سمیت سائیڈ لائنز ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔