11 Oct 2024
(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی از سر نو تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی میں سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید اور سابق کپتان اظہر علی کو شامل کئے جانے کا امکان ہے، نئی سلیکشن کمیٹی کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے، سابق کپتان اظہر علی کو یوتھ ڈویلپمنٹ کا سربراہ بھی مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کو کنوینئر بھی بنائے جانے کا امکان ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چند روز قبل نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دئیے جانے کا عندیہ دیا تھا، سابق سلیکٹر محمد یوسف نے چند روز قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ بھی دے دیا تھا۔