شہرکی خبریں
داسو ہائیڈل پاور پراجیکٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ دہشتگرد فرار ہونے کی کوشش میں ہلاک
11 Oct 2024
11 Oct 2024
(لاہور نیوز) داسو ہائیڈل پاور پراجیکٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ 2 دہشتگرد فرار ہونے کی کوشش میں مارے گئے۔
دہشتگرد محمد حسین اور ایاز عرف جہانزیب کو تھریٹ الرٹ کی بنیاد پر ساہیوال جیل سے منتقل کیا جا رہا تھا، حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت پانچ دہشت گردوں کی منتقلی کے دوران حملہ ہوا۔
فائرنگ کا واقعہ ساہیوال سمندری روڈ کے قریب پیش آیا، داسو حملے میں ملوث دہشت گردوں کو عدالت سزائے موت سنا چکی تھی۔