اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت نے بجلی نہ بنانے والے پلانٹس آج بند کرنے کا فیصلہ کیا: گوہر اعجاز

10 Oct 2024
10 Oct 2024

(لاہور نیوز) سابق نگران وزیر تجازت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ جو بجلی نہیں بنا رہے حکومت نے وہ پلانٹس آج بند کرنے کا فیصلہ کیا۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سابق نگران وزیر تجارت  گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ جتنی بجلی بنےاس کےحساب سے پیمنٹ دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بند پاورپلانٹس کوپیسے دیئےجا رہےہیں، پانچ پاورپلانٹس بجلی نہیں بنارہےتھے، بند پلانٹس کوآج بند کرنےکا فیصلہ ہوا ہے،ہم کہہ رہےہیں کہ صرف ہم بجلی کی پیداوار کےپیسےدیں گے، افسوس ہم نےچالیس خاندانوں کوخوشحال کردیا ہے۔

گوہر اعجاز کا دوران گفتگو حکومت کو تجویز دیتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت آئی پی پیز سے ایک لاکھ کروڑ بچا سکتی ہے اور چودہ روپےفی یونٹ بجلی سستی ہوسکتی ہے، حکومت کا کام کاروبارکرنا نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ صنعت کوبجلی7سے8سینٹ ملنی چاہیے، کیپسٹی پیمنٹ کا مسئلہ حل کرنا ہوگا، یہ پاکستان کی معیشت اور بقا کا معاملہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے