اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومت کے پاس نمبرز پورے ہوتے تو آئینی ترمیم لا چکے ہوتے: شیخ وقاص اکرم

09 Oct 2024
09 Oct 2024

(لاہور نیوز) رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس نمبرزپورے ہوتے تو یہ آئینی ترمیم لا چکے ہوتے۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’دنیا مہر بخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس ترمیم کے لیے نمبرز پورے نہیں، ہمارے ایم این ایز پورے ہیں، انہوں  نے کہا کہ حکومت کے پاس نمبرز پورے ہوتے تو یہ آئینی ترمیم لا چکے ہوتے، نمبر پورا کرنے کے لیے ایم این ایز کو گھروں سےاٹھایا گیا۔

ہم  نے اپنے7 ایم این ایز کو چھپا دیا ہے، اب وہ 7 ایم این ایز حکومت کے پاس نہیں ہیں، ہمارے ایم این ایز کو ہراساں کیا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمان کے سوال پر شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کے معاملے پر مولانا  نے ضمانت دی ہے کہ اپنا کندھا استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کےخط سے لگ رہا ہے ان کے نمبرز پورے نہیں، چیف جسٹس کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ قاضی فائز عیسیٰ کو گھر جانا ہو گا، شیخ وقاص اکرم کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے غائب ہونے کے معاملے پر سوال کے متعلق اپنی گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور  نے بتا دیا ہے کہ وہ کہاں تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے