اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سعودی سرمایہ کاری وفد اسلام آباد پہنچ گیا، 30معاہدوں پر دستخط متوقع

09 Oct 2024
09 Oct 2024

(لاہور نیوز) پاکستان میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیلئے سعودی وفد اسلام آباد پہنچ گیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز کی سربراہی میں اعلیٰ سطح تجارتی وفد ہوائی جہاز کے ذریعے نورخان ایئربیس پر اترا جہاں وزیر تجارت جام کمال، مصدق ملک اور دیگر اعلیٰ حکام نے وفد کا استقبال کیا، اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے۔

وفد میں 130 ارکان شامل ہیں، امکان ہے کہ سعودی وفد پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

وزیر اعظم 10 اکتوبر کو سعودی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے جس میں وفاقی وزراء بھی شریک ہوں گے، سعودی وفد نیشنل ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کرے گا اور عسکری حکام سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارتی سطح پر سعودی وفد کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل میٹنگز پرسوں ہوں گی، وفد کے ساتھ پلینری سیشن، سیکٹورل بریک آؤٹ سیشن، بزنس ٹو بزنس سیشن ہو گا، مختلف سیشنز میں وزارت توانائی، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی حکام شامل ہوں گے، سیشنز میں وزارت فوڈ سکیورٹی، کمیونی کیشن ڈویژن، وزارت پٹرولیم حکام شامل ہوں گے۔

خیال رہے سرمایہ کاری کے لیے وزارت صنعت و پیداوار اور سروسز سیکٹر کے لوگ بھی شامل ہوں گے، وزارت تجارت نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 2027 تک 5 ارب ڈالر سے زائد کی مجموعی سرمایہ کاری ہو گی، سعودی عرب کیساتھ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے تقریباً 30 معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے