اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں 86 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبور

09 Oct 2024
09 Oct 2024

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ پر ریکارڈ قائم ہونے کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس نے پہلی بار 86 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر لی ہے۔

ٹریڈنگ کے دوران 581 پوائنٹس اضافے کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 86 ہزار 245 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں 753 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 85 ہزار 663 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

خیال رہے کہ 100 انڈیکس اکتوبر کے 6 کاروباری دنوں میں 5000 پوائنٹس سے زائد بڑھ چکا ہے۔

امریکی کرنسی
دوسری جانب ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ بھی برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 7 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 277.67 روپے سے کم ہو کر 277.60 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے