اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

07 Oct 2024
07 Oct 2024

(لاہور نیوز) سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے، 5 خواتین اور 51 مرد قیدیوں کو چارٹرڈ طیارے پر واپس لایا گیا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان کی کوششیں رنگ لے آئیں۔

برسوں بعد وطن واپس آنے پر قیدیوں کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو آ گئے، بزرگ خاتون نے محسن نقوی اور عبدالعلیم خان کو دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ بیٹا آپ کا شکریہ کہ ہم پاکستان واپس آ گئے ہیں، آپ کی بہت مہربانی، یہ احسان زندگی بھر نہیں بھول سکتے۔

واپس آنے والے ایک قیدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی اور عبدالعلیم خان کی بدولت آج وطن واپس آئے ہیں، جن حالات میں قید تھے، شکر ہے کہ ہم واپس وطن آئے۔

ایک اور قیدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی اور عبدالعلیم کے شکر گزار ہیں کہ وہ ہمیں گھر واپس لائے۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی یقینی بنانے کے لئے ذاتی دلچسپی لی، انہوں نے سری لنکن ہائی کمشنر کے ساتھ اس ایشو کو اٹھایا، جبکہ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے اخراجات برداشت کئے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ قیدیوں کی وطن واپسی کے لئے تعاون پر سری لنکن حکومت اور ہائی کمشنر کے کردار کو سراہتے ہیں، قیدیوں کی واپسی کے اخراجات برداشت کرنے پر عبدالعلیم خان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے