اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ملتان ٹیسٹ: پہلے روز پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنا لیے

07 Oct 2024
07 Oct 2024

(لاہور نیوز) انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے اختتام پر پاکستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنالیے۔

ملتان میں ہونیوالے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا لیکن صائم ایوب 8 کے مجموعی سکور پر صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

صائم ایوب کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد عبد اللہ شفیق اور شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور آگے بڑھایا، شان مسعود نے 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔

کپتان شان مسعود نے اپنی 11ویں سنچری کے لیے 10 چوکے اور 2 چھکے لگائے، شان مسعود نے 28 اننگز پہلے انگلینڈ کے خلاف 2020 میں سنچری بنائی تھی۔

عبد اللہ شفیق نے بھی چھکے کے ساتھ اپنی سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ 102 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، شان مسعود اور عبداللہ شفیق کے درمیان 253 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

عبداللہ شفیق کے بعد کپتان شان مسعود بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور وہ 177 گیندوں پر 151 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے، ان کی باری میں 13 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ بابر اعظم کی گری جو 30 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، سعود شکیل 30 اور نسیم شاہ صفر رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔

قبل ازیں ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ٹیم میں 2 سپنرز اور 3 فاسٹ باؤلر ہیں، ہم چیزوں کو تبدیل کر کے ٹریک پر واپس آنا چاہتے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ بڑے سکور کی کوشش کریں گے اور اندازہ ہے کہ بڑی دیر سے جیت نہیں سکے لیکن سیریز میں کامیابی کیلئے جان لڑائیں گے۔

دوسری جانب انگلش ٹیم کے کپتان اولی پاپ نے کہا کہ پچ میں نمی موجود ہے لہٰذا جلد وکٹیں لینے کی کوشش کریں گے، ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ہی کرتے، ملتان میں گرمی زیادہ ہے لیکن کوشش کر رہے ہیں کہ خود کو جلد ایڈجسٹ کر لیں۔

پاکستان کا سکواڈ

قومی ٹیم میں کپتان شان مسعود، سعود شکیل، بابر اعظم، صائم ایوب اور عبداللہ شفیق شامل ہیں، محمد رضوان، سلمان علی آغا اور عامر جمال بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

اس کے علاہ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد بھی ٹیم میں ہیں۔

انگلینڈ کی پلیئنگ الیون

انگلش ٹیم میں اولی پاپ کپتان، زیک کرولی، بین ڈکٹ، جو روٹ اور ہیری بروک شامل ہیں جبکہ جیمی سمتھ، کرس ووکس، گس ایٹکنسن، جیک لیچ، شعیب بشیر اور برائیڈن کارس بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے