(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت سے 17 اے ایس پیز کو فرنٹیئر کانسٹیبلری میں رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
لاہور سے 17 اے ایس پیزکو1سال کیلئےفر نٹیئر کانسٹیبلری میں رپورٹ کرنے کیلئے ریلیور کر دیا گیا جبکہ ایس ڈی پی او کی خالی ہونیوالی لاہور کی سیٹوں پر 7 اے ایس پیز کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے ہیں، جن افسران کے تبادلے کئے گئے ہیں۔
ڈی ایس پی آپریشنز رائیونڈ محمد رضا کو ڈی ایس پی آپریشنز گلبرگ سے کامل مشتاق کو ڈی ایس پی آپریشنز چوہنگ سے،طارق محمود کو ڈی ایس پی آپریشنز ڈیفنس سے، سید احسان اللہ شاہ کو ڈی ایس پی آپریشنزشاہدرہ سے، شازیہ اسحاق کو ڈی ایس پی آپریشنز نولکھا سے ریلیو کر دیا گیا ۔حکومت کی جانب سے افسران کی ریلیونگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح دیگر اضلاع میں تعینات 10 اے ایس پیز کو ریلیونگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، 6ماہ کا فرنٹ ایئر کو رس مکمل کرنیوالے اے ایس پیز کو تعیناتیاں بھی دیدی گئیں، سعیدہ شہر بانوں کو اے ایس پی آپریشنز ڈیفنس، محمدشاہ رخ خان کو اے ایس پی آپریشنر گلبر گ تعینات کر دیا گیا۔
سعد آفریدی اے ایس پی آپریشنز ماڈل ٹاؤن،عثمان عزیز کو اے ایس پی آپریشز شاہدرہ اور احمد نصراللہ ملک کو اے ایس پی آپریشنز چوہنگ تعینات کر دیا گیا جبکہ 2 اےایس پیز کے مختلف اضلاع کے سرکل میں تعینات کے احکامات جاری کئیے گئے ہیں،آئی جی پنجاب کی جانب سے تقرر تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔