اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

جے شنکر کا دورہ پاکستان، بھارتی وزیر خارجہ کی کس اہم شخصیت سے ملاقات کا امکان ہے؟جانئے

06 Oct 2024
06 Oct 2024

(ویب ڈیسک) شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے۔ اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی شرکت کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی کی بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ملاقات میں کرکٹ ڈپلومیسی پر بھی تبادلہ خیال ہو سکتا ہے۔ مجوزہ اور ممکنہ ملاقات میں محسن نقوی بھارتی ٹیم کو فراہم کی جانے والی سکیورٹی،پروٹوکول اور دوسرے اہم نکات پر بات کریں گے۔

بھارتی آفیشل کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں اور آئی سی سی وفود کے دوروں پر بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ محسن نقوی بھارتی وزیر خارجہ کو چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے کی بھی دعوت دیں گے۔پاکستان نے 19 فروری سے 9 مارچ تک چیمپئنز ٹرافی کے میچز کی میزبانی کرنی ہے جس کے لیے بھارتی بورڈ نے پاکستان میں ٹیم بجھوانے کو حکومتی اجازت سے مشروط کر رکھا ہے۔

پاکستان نے گزشتہ برس بھارت میں منعقدہ آئی سی سی ورلڈکپ میں شرکت کی تھی۔ رولز کے مطابق آئی سی سی ایونٹ کے میزبان ملک جاکر کھیلنا ہر ٹیم کے لیے ضروری ہوتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے