اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کوشش کریں گے پچھلی بار کی طرح یہ سیریز بھی پاکستان سے جیتیں: انگلش کپتان

06 Oct 2024
06 Oct 2024

(لاہور نیوز) انگلش ٹیم کے کپتان اولی پوپ نے کہا ہے کہ کوشش کریں گے پچھلی بار کی طرح پاکستان سے یہ سیریز بھی جیتیں۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انگلش کپتان اولی پوپ کا کہنا تھا کہ سینئرز اور مینٹورز نے ٹیم کے لیے بہت محنت کی ہے، کھلاڑی محنت کر رہے ہیں بہترین پرفارمنس دیں گے، ہمارے پاس سپنرز ہیں ان کو استعمال کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا اور پاکستان کی کنڈیشنز میں فرق ہے، پچ گراسی ہے ان فیلڈ کنڈیشن کے مطابق اپنے باؤلرز کو استعمال کریں گے، جمی اینڈرسن نے پچھلی بار زبردست کردار ادا کیا تھا، ان کے پاس بہترین مہارت تھی، اس بار وہ نہیں ہیں مگر جو کھلاڑی موجود ہیں وہ اپنا بیسٹ دیں گے۔

اولی پوپ کا مزید کہنا تھا کہ شعیب اور لیچ ان کنڈیشنز میں اچھا پرفارم کر چکے ہیں، پاکستان بہت مضبوط ٹیم ہے، بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ بڑے کھلاڑی ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے