اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیرداخلہ کا فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کیخلاف لڑتے ہوئے شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت

05 Oct 2024
05 Oct 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت اور 5 جوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت اور 5 جوانوں نے قوم کے محفوظ مستقبل کے لئے اپنی جانیں وطن پر نچھاور کیں، قوم شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت اور دیگر شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت اور دیگر شہداء نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، شہداء نے جان دے کر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت اور دیگر شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے