اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی کا احتجاج: لاہور پولیس کے ساتھ اینٹی رائٹ فورس بھی متحرک

05 Oct 2024
05 Oct 2024

(لاہور نیوز) شہر میں امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کیلئے انتشار پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن کی تیاری، ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر لاہور پولیس کے ساتھ اینٹی رائٹ فورس بھی متحرک کر دی گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ کسی بہکاوے میں آ کر دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہرگز مت کریں، امن عامہ میں رکاوٹ بننے والوں کو مقدمات اور جیل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

فیصل کامران کا کہنا تھا کہ سرکاری و شہری املاک اور شہریوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے، کسی بھی قسم کے احتجاج کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہو گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ اینٹی رائٹ فورس سمیت شہر بھر میں غیر مسلح اضافی نفری موجود ہے، ضرورت پڑنے پر تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے